اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں خواتین کے ٹرائیتھلون مقابلوں میں فرانس کی کیسینڈرے بیوگرینڈ نے گولڈ میڈل جیتا۔ یہ تقریب دریائے سین میں اس وقت منعقد کی گئی جب پانی کے معیار کے ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ یہ غیر یقینی صورتحال کے بعد محفوظ ہے اور مقابلوں کے لیے موزوں ہے ۔
کیسینڈرے ٹرائیتھلون میں عالمی رینکنگ میں نمبر ایک ہیں ۔ اس نے رن اسٹیج کی آخری مرحلے میں آگے بڑھ کر گولڈ میڈل جیتا، جس پرجوش ہجوم نے خوشی کا اظہار کیا۔ بیوگرینڈ کو مقابلے کے دوران زبردست کراؤڈ سپورٹ حمایت حاصل تھی .
پیرس میں خواتین ٹرائیتھلون میں فرانس سے کیسنڈرے بیوگرینڈ نے گولڈ میڈل ،سوئزرلینڈ سےجولی ڈیرون نے سلور میڈل جبکہ برطانیہ کی بیتھ پوٹر نے کانسی کا تمغہ جیتا .
واضح رہے پیرس میں بارشوں کی وجہ سے دریائے سین کے پانی میں آلودگی بڑھ گئی تھی جس وجہ سے پہلے ٹرائیتھلون پریکٹس سیشن منسوخ کیے گئے اور اس کے بعد جب انتظامیہ دریا کے پانی سے مطلوبہ معیار تک آلودگی ختم کرنے میں ناکام رہی تو منگل کوہونے والے مردوں کے ٹرائیتھلون مقابلے بدھ تک ملتوی کردیے گئے تھے .لیکن بلآخر ریس کی کامیاب تکمیل نے ٹیموں، کھلاڑیوں اور پیرس حکام کو ریلیف دیا۔