سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی آج پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد سابق نگران وزیر داخلہ نے پی پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے سرفراز بگٹی آج تربت جلسہ میں پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے، سرفراز بگٹی ڈیرہ بگٹی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔
خیال رہے کہ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی دو روز قبل ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ان کا استعفٰی فوری منظور کر لیا تھا، تاہم اس سے پہلے سرفراز بگٹی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبریں سامنے آئی تھیں اور کہا گیا تھا کہ نگران وفاقی حکومت کے متعدد اراکین کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔