Monday, February 17, 2025
HomeTop Newsسپریم کورٹ کی جانب سے توہینِ عدالت کا نوٹس نہیں ملا:عمیر نیازی

سپریم کورٹ کی جانب سے توہینِ عدالت کا نوٹس نہیں ملا:عمیر نیازی

Published on

سپریم کورٹ کی جانب سے توہینِ عدالت کا نوٹس نہیں ملا:عمیر نیازی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین تحریک انصاف کے فوکل پرسن بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ توہینِ عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھا ہے، توہینِ عدالت کا باقاعدہ نوٹس ابھی تک میرے پاس نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی ہے، اس کا باقاعدہ جواب داخل کریں گے، ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کے لیے نہیں تھی، ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔

عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہے الیکشن ہوں اور صاف و شفاف ہوں۔

اس موقع پر عمیر نیازی سے سوال کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں؟جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے جمہوریت کو ڈی ریل کیا ہے پہلے انہیں تو پکڑیں۔

عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو ہم نے خود جانے دیا، ضیاء الحق اور ایوب خان کا کچھ نہیں کر سکے، اگر میری طاقت ان سب سے زیادہ ہے تو دیکھنے والی بات ہے۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this