Sunday, October 13, 2024
Homeکھیلکرکٹبنگلا دیش کے سابق کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار

بنگلا دیش کے سابق کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار

بنگلا دیش کے سابق کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلا دیشی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سابق کرکٹر کو گزشتہ چند دنوں سے سر درد کی شکایت تھی جمعہ کو طبعیت بگڑنے پر نفیس اقبال کو اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان میں برین ہیمریج کی تشخیص کی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نفیس اقبال کی شریان میں خون جما ہے تاہم نفیس اقبال کی صحت بہتر ہے اوراب وہ خطرے سے باہر ہیں۔

بی سی بی کے حکام کے مطابق نفیس اقبال کا علاج جاری ہے اور ان کو کچھ دن اسپتال ہی رکھا جائے گا۔

نفیس اقبال نے بنگلا دیش کے لیے 11 ٹیسٹ اور 16 ایک ون ڈے میچ کھیلے.

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments