Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹبنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ ایک اور مقدمے میں نامزد

بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ ایک اور مقدمے میں نامزد

Published on

spot_img

بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ ایک اور مقدمے میں نامزد

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرفی مرتضیٰ پرغیرقانونی وصولی اور شیئرزکی زبردستی منتقلی کاالزام ہے جب کہ سابق کپتان کے ساتھ 6 دیگر افراد بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مشرفی مرتضیٰ پر بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی ٹیم سلہٹ اسٹرائیکرزسے غیرقانونی وصولی اور سلہٹ اسٹرائیکرزکے شیئرز کی زبردستی منتقلی کاالزام ہے۔

شکیب الحسن کے بعد بنگلا دیش کے ایک اور سابق کپتان کیخلاف مقدمہ درج

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مرتضیٰ کے خلاف مقدمہ سلہٹ اسٹرئیکرزکے سابق چیئرمین سرور غلام چوہدری نے درج کرایا تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور صرف تفتیش شروع کی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ مشرفی مرتضی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر سیاست میں قدم رکھا، 2018 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی

اس کے بعد وہ ناریل-2 حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

چھ اگست کو، مظاہرین نے مبینہ طور پر بنگلہ دیشی کرکٹ کے سابق کپتان مشرفی بن مرتضیٰ کے گھر کو آگ لگا دی کیونکہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کے بعد ملک میں تشدد اور افراتفری جاری تھی۔

مشرفی بن مرتضیٰ نے 117 میچوں میں بنگلہ دیش کی قیادت کی جو کہ ان کے ملک کے لیے سب سے زیادہ ہے انہوں نے اپنے طویل کرکٹ کیریئر کے دوران 390 بین الاقوامی وکٹ حاصل کیں اور 36 ٹیسٹ، 220 ون ڈے اور 54 ٹی ٹوئنٹی میں 2,955 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ مشرفی مرتضیٰ حالیہ تحریک کے دوران طالب علموں پرحملےکےکیس میں بھی نامزدہیں۔

بنگلادیش کے ایک اور سابق کپتان شکیب الحسن کو بھی حسینہ واجد حکومت کی تبدیلی کے بعد قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے.

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

More like this