Wednesday, January 8, 2025
Homeکھیلفٹ بالکوپا امریکہ: سیمی فائنل میں شکست کے بعدیوراگوئے کے کھلاڑی ڈارون نونیز...

کوپا امریکہ: سیمی فائنل میں شکست کے بعدیوراگوئے کے کھلاڑی ڈارون نونیز کا تماشائیوں سے جھگڑا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کوپا امریکہ کے سیمی فائنل میں کولمبیا سے اپنی قومی ٹیم یوراگوئے کی1-0 سے شکست کے بعد لیورپول کے فٹبالر ڈارون نونیز تماشائیوں سے جھگڑ پڑے۔ کیونکہ میچ کے بعد کھلاڑیوں اور عملے کے درمیان پچ پر پہلے ہی تناؤ پھیل گیا تھا۔ میچ میں یوراگوئے کے لیے کھیلنے والے نونیز چار کوششوں کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہے۔

ہنگامہ آرائی اس جگہ کے قریب ہوئی جہاں یوراگوئے ٹیم کے دوست اور اہل خانہ بیٹھے تھے۔ نونیز نے ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Liverpool's Darwin Núñez in clash with fans after Uruguay match
Liverpool’s Darwin Núñez in clash with fans after Uruguay match

اس واقعے میں یوراگوئے کے دیگر کھلاڑی بھی ملوث تھے۔ یوراگوئے کے کپتان ہوزے ماریا گیمنیز نے کہا کہ وہ اپنے خاندانوں کی حفاظت کی کوشش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اس صورت حال کو افراتفری بھی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کوئی پولیس نہیں تھی اور اس واقعہ کا الزام چند نشے میں دھت افراد پر لگایا۔ جھگڑے کے بعد، نونیز کو پچ پر اپنے بیٹے کو گلے لگاتے دیکھا گیا۔
Darwin Núñez, Teammates Clash With Fans After Uruguay's Copa America Loss To Colombia
Darwin Núñez, Teammates Clash With Fans After Uruguay’s Copa America Loss To Colombia

جنوبی امریکی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹ بال میں عدم برداشت اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

نونیز نے جون 2022 میں 64ملین پاؤنڈ کے عوض لیورپول میں شمولیت اختیار کی اور کلب کے لیے 65 مقابلوں میں 20 گول کیے ہیں۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this