Wednesday, November 27, 2024
Homeامریکہفلوریڈا:سمندری طوفان ملٹن سے اموات کی تعداد 16 ہوگئی، 30 لاکھ افراد...

فلوریڈا:سمندری طوفان ملٹن سے اموات کی تعداد 16 ہوگئی، 30 لاکھ افراد بجلی سے محروم

Published on

spot_img

فلوریڈا:سمندری طوفان ملٹن سے اموات کی تعداد 16 ہوگئی، 30 لاکھ افراد بجلی سے محروم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں صدی کے سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن نے ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی جس سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کے بعد بگولوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں اور درخت گرگئے جب کہ فلوریڈا میں طوفان سے اموات کی تعداد 16 ہوگئی ہے اور 30 لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

واضح رہے کہ کیٹیگری 3 کا سمندری طوفان ’ملٹن‘ بدھ کو رات گئے فلوریڈا کے خلیجی ساحل سے ٹکرایا تھا جبکہ اس سے 2 ہفتے قبل ایک اور سمندری طوفان ’ہیلینے‘ نے فلوریڈا سمیت امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں خوفناک تباہی پھیلائی تھی جس کے نتیجے میں 237 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اب تک سمندری پانی کے بجائے زیادہ تر اموات طوفانی بگولوں کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ فلوریڈا کے ساحل پر واقع شہر فورٹ پیئرس جہاں طوفانی بگولوں نے 4 افراد کی جان لی تھی، کی رہائشی 70 سالہ سوسن اسٹیپ نے کہا کہ ’یہ بہت خوفناک تھا۔‘

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے کچھ لوگوں کو باہر ایک درخت میں مردہ پایا، کاش وہ وہاں سے نکل جاتے۔ خاتون کے شوہر بل نے کہا کہ ’ایک طوفانی بگولے نے میرے 22 ٹن وزنی موٹر گھر کو اٹھا کر صحن میں پھینک دیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس وسیع پیمانے پر تباہی اور اپنی محبوب اشیا کی بربادی کو دیکھنا خوفناک اور دل دہلا دینے والا تھا، لیکن وہ صرف چیزیں تھیں اور ہم اب بھی یہیں موجود ہیں‘۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this