Thursday, November 28, 2024
Homeبین الاقوامیملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اظہار...

ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اظہار یکجہتی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم پاکستان نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم اور عوام کے ساتھ دلی اظہارِ یکجہتی اور 30 ہزار سے زائد متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا دیرینہ دوست اور برادر ممالک ہیں، ملائیشیا کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم پاکستان کے دوست ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا، دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا میں مصیبت زدہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرے گا، ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی روکنے کے لیے دنیا کو متحد ہو کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، شدید بارشوں سے 6 ریاستوں میں سیلابی صورتحال سے 37،000 سے زائد افراد متاثر ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بارشوں اورسیلاب سے ریاست کلانتان سب سے زیادہ متاثر ہوا، 30،582 افراد بے گھر ہوگئے ہیں، ملائیشیا بھر میں 322عارضی پناہ گاہیں قائم کردی گئیں۔

Latest articles

کیپ ٹاؤن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ: پاکستان کے عاصم خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عاصم خان پی ایس...

فخر زمان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان کی سینئر...

بارسلونا کے لیمائن یامل نے 2024 کا گولڈن بوائے ایوارڈ جیت لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا کے 17 سالہ ونگر لیمائن...

چیمپیئنز لیگ: لیور پول کی ریال میڈرڈ کو 2-0 سے شکست، پوائنٹس ٹیبل پر برتری مزید مستحکم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیورپول نے ریال میڈرڈ کے خلاف...

More like this