Monday, February 10, 2025
Homeپاکستانسال 2024 کا پہلا سپر بلیو مون آج پاکستان میں دیکھا جائے...

سال 2024 کا پہلا سپر بلیو مون آج پاکستان میں دیکھا جائے گا

Published on

سال 2024 کا پہلا سپر بلیو مون آج پاکستان میں دیکھا جائے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اتوار کو اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق پاکستان میں آج رات 11 بجکر 26 منٹ پر نیلا چاند نظر آئے گا جو اس سال ہونے والا پہلا سپر مون ہے۔

سپارکو نے مزید کہا کہ اگلے تین سپر مون 18 ستمبر، 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو ہوں گے۔

اپنے مدار میں سفر کرتے ہوئے جب چاند زمین کے 363,300 کلومیٹر قریب آتا ہے تویہ 30 فیصد زیادہ چمکتا ہے اور 14 فیصد بڑا دکھائی دیتا ہے، اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔

سپر مون کوئی سرکاری فلکیاتی اصطلاح نہیں ہے۔ تاہم، ‘سپر مون’ ایک پورا چاند ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا مدار اسے زمین کے قریب لاتا ہے۔

ہر مہینہ پورا چاند لاتا ہے۔ تاہم، بعض اوقات، قمری کیلنڈر کے ایک مہینے میں دو چاند ہوتے ہیں۔ جب یہ واقعہ رونما ہوتا ہے تو دوسرے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے،تاہم نام کا نیلے رنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ماہرین فلکیات بتاتے ہیں کہ ‘بلیو مون’ کی اصطلاح دراصل کسی ایسے واقعے کی وضاحت کرتی ہے جب کسی مخصوص مدت میں ایک سے زیادہ پورے چاند ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیلے چاند کی دو قسمیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ‘سیزنل بلیو مون’ سیزن کا تیسرا چاند ہے جس میں چار ہوتے ہیں۔

Latest articles

لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 864 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے بعد کاروبار کا اب...

اسلام آباد: وکلا کی ریڈزون جانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپ، سری نگر ہائی وے پر دھرنا

اردو انٹرنیشنل: 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس...

سعودی عرب نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان مسترد کردیا

سعودی عرب نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کے فلسطینیوں...

More like this