
FIFA Club World Cup 2025: Group details revealed Photo-Getty Images
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق 2025 فیفا کلب ورلڈ کپ گروپس کی قرعہ اندازی جمعرات کو فلوریڈا کے شہر میامی میں ہوئی۔ فیفا کلب ورلڈ کپ، جسے 32 ٹیموں تک وسعت دی گئی ہے، اگلے سال 15 جون سے 13 جولائی کے درمیان امریکہ میں ہوگا۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی، جو 2023 میں پہلی بار ٹائٹل جیتی تھی، گروپ جی میں یووینٹس، مراکش کے ویداد اور متحدہ عرب امارات کے العین کے خلاف کھیلے گی۔
چیلسی کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے، جہاں وہ برازیل کی فلیمینگو، میکسیکو کے لیون، اور تیونس کی اسپرنس کے مدِمقابل ہوگی۔ یہ ڈرا شائقین کے لیے شاندار مقابلوں کی توقعات کو بڑھا رہا ہے۔
فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 مکمل ڈرا
گروپ اے: پالمیراس، ایف سی پورٹو، الاحلی، انٹر میامی
گروپ بی: پیرس سینٹ جرمین، اٹلیٹیکو میڈرڈ، بوٹافوگو، سیٹل ساؤنڈرز
گروپ سی: بائرن میونخ، آکلینڈ سٹی، بوکا جونیئرز، بینفیکا
گروپ ڈی: فلیمینگو، ایسپرینس اسپورٹیو ڈی تیونسی، چیلسی، کلب لیون
گروپ ای: ریور پلیٹ، ارووا ریڈ ڈائمنڈز، مونٹیری، انٹر میلان
گروپ ایف: فلومینینس، بوروسیا ڈورٹمنڈ، السان، میملوڈی سنڈاؤنز
گروپ جی: مانچسٹر سٹی، وائڈاد، العین، یووینٹس
گروپ ایچ: ریال میڈرڈ، الہلال، پچوکا، سالزبرگ
فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا افتتاحی میچ ہارڈ راک اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں لیونل میسی کی انٹر میامی کا مقابلہ مصری ٹیم الاحلی سے ہوگا۔ گروپ مرحلے میں ہر ٹیم ایک بار ایک دوسرے سے کھیلے گی، اور ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گی۔