FIFA and TikTok sign agreement for 2026 World Cup coverage-FIFA
فیفا اور ٹک ٹاک نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ڈیجیٹل کوریج کو وسعت دینے کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے ’’پریفرڈ پلیٹ فارم‘‘ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
اس شراکت داری کے تحت ٹک ٹاک فیفا کا باضابطہ ترجیحی پلیٹ فارم ہوگا جہاں شائقین کو میچز کے پردے کے پیچھے مناظر، خصوصی ڈیجیٹل مواد اور ایک مخصوص ’فیفا ورلڈ کپ 2026 ہب‘ تک رسائی ملے گی۔
معاہدے کے تحت کریئیٹر پروگرام، براڈکاسٹرز کے لیے لائیو اسٹریمنگ اور مونیٹائزیشن کے مواقع، جبکہ پائریسی کے خلاف سخت اقدامات بھی شامل ہوں گے فیفا حکام کے مطابق اس تعاون کا مقصد دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کو ورلڈ کپ کے ایکشن کے مزید قریب لانا ہے۔



