Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

اسرائیلی حملے کا خدشہ، پاسداران انقلاب اور حزب اللہ کے ارکان کی شام سے منتقلی

a482e3d6-8682-456b-a6ce-55af294d0314_w1080_h608_s

اسرائیلی حملے کا خدشہ، پاسداران انقلاب اور حزب اللہ کے ارکان کی شام سے منتقلی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے جوابی حملے کے خدشے کے پیش نظر ایران کی پاسداران انقلاب کور نے مبینہ طور پر شام سے اپنے اعلیٰ فوجی مشیروں کو واپس بلا نا شروع کر دیا ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایران اسرائیلی حملے سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے اور مبینہ طور پر اپنی فضائیہ کو حملوں کو روکنے کے لیے تیار کر رہا ہے جب کہ اس کی بحریہ کے جہاز بحیرہ احمر میں تجارتی ایرانی بحری جہازوں کی حفاظت کے لئے روانہ کئے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کور کے ساتھ ساتھ لبنان کی حزب اللہ بھی شام میں اپنے سینئر افسران کی موجودگی کو کم کر رہی ہے جب کہ درمیانے رینکس کے فوجی اہلکار واپس اپنے ملک میں اپنے اصل مقامات سے منتقل ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں فوجی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شام میں ایران سے منسلک تنصیبات اسرائیلی فضائی حملوں کا سب سے زیادہ ممکنہ اہداف ہو سکتی ہیں اور اسرائیل ان کو نشانہ بنا کر ایران کے ساتھ براہ راست تصادم سے گریز کر سکتا ہے۔

اگرچہ امریکا اور دیگر یورپی ممالک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جوابی کارروائی نہ کرے اور اس کے بجائے مطمئن ہو کہ وہ ایرانی حملے کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے لیکن اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا اور اپنے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا ۔

اسرائیلی حکام نے ابھی تک ممکنہ جوابی کارروائی کی نوعیت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن مبینہ طور پر اپنے امریکی اور یورپی شراکت داروں کو یقین دلایا ہے کہ اس ردعمل سے ان کی سلامتی کو خطرہ نہیں ہوگا اور ممکنہ طور پر اس کا دائرہ محدود ہوگا۔دوسری جانب ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے جوابی حملے سے باز رہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کے مفادات کے خلاف سب سے چھوٹی کارروائی کی صورت میں بھی یقینی طور پر اس کے تمام ذمہ داروں کو سخت، وسیع اور دردناک جواب دیا جائے گا ۔ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایران کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا توایران اسرائیل کی سرزمین پر بڑا حملہ کرنے سے نہیں ہچکچائے گا اور اگر امریکا نے ایران کے خلاف کسی اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت کی تو امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا ۔

دریں اثنا اقوام متحدہ نے تازہ ترین کشیدگی کے درمیان مشرق وسطیٰ میں ایک دوسرے پر الزام تراشی پر مبنی بیان بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ نیو عرب کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ممکنہ اسرائیلی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر اپنی متعدد جوہری تنصیبات کو بند کر دیا ہے اور عملہ کو وہاں سے نکال لیا ہے۔

Tags: اسرائیل ایران پاسداران انقلاب حزب اللہ

Post navigation

Previous: صدر مملکت، ترکی کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم
Next: پاکستان میں چینی کارکنوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.