Friday, January 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالکوپا امریکہ فائنل کے دوران زخمی ہونے والے شائقین نے ...

کوپا امریکہ فائنل کے دوران زخمی ہونے والے شائقین نے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کوپا امریکہ کے فائنل میں بھگدڑ اور افراتفری کے دوران زخمی ہونے والے شائقین نے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔

یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب کچھ شائقین بغیر ٹکٹ کے زبردستی اسٹیڈیم میں داخل ہوئے جس سے ٹکٹ رکھنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ لوگ زخمی ہوئے، اور دوسرے ٹکٹ ہونے کے باوجود اندر نہیں جا سکے۔

Injured and locked-out fans file first lawsuits over Copa America chaos
Injured and locked-out fans file first lawsuits over Copa America chaos

جمعہ کی صبح تک، ہارڈ راک اسٹیڈیم اور جنوبی امریکی فٹ بال کی انچارج تنظیم کونمبول کے خلاف کم از کم چار مقدمے دائر کیے جا چکے تھے۔ یہ مقدمے ارجنٹائن اور کولمبیا کے درمیان کھیل سے پہلے ہونے والی بھگدڑ کی وجہ سےدائر کیے گئے ۔

ایک زخمی خاتون کی نمائندگی کرنے والے اٹارنی جڈ روزن نے کہا کہ اسٹیڈیم اور کونمبول کو زیادہ سے زیادہ سیکیورٹی کا انتظام کرنا چاہیےتھا لیکن انہوں نے حفاظت پر منافع کو ترجیح دی۔اٹارنی نے دعویٰ کیا کہ کونمبول نے مناسب حفاظتی منصوبے پرمطلوبہ رقم خرچ کرنے میں کنجوسی برتی ۔

Injured and locked-out fans file first lawsuits over Copa America chaos
Injured and locked-out fans file first lawsuits over Copa America chaos

تاہم اس مؤقف پر اسٹیڈیم کے حکام نے زیادہ تبصرہ نہیں کیا اور صرف یہ کہا کہ وہ منتظمین سے براہ راست خریدے گئے ٹکٹوں کو واپس کر دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے میامی ڈولفنز کے باقاعدہ کھیلوں کے مقابلے فائنل کے لیے سیکیورٹی کو دوگنا کر دیا تھا اور کونمبول کی حفاظتی سفارشات کو پورا کیا تھا۔
یہ اسٹیڈیم 2026 کے ورلڈ کپ کے دوران کئی کھیلوں کی میزبانی بھی کرے گا۔
Injured and locked-out fans file first lawsuits over Copa America stampede and melee
Injured and locked-out fans file first lawsuits over Copa America stampede and melee

ایزابیل کوئنٹرو زخمی ہونے والوں میں شامل تھی جنہیں دیواروں اور ستونوں میں دھکیلا گیا ۔ پولیس نے کولمبیا کی فٹ بال فیڈریشن کے صدر اور ان کے بیٹے سمیت 27 افراد کو گرفتار کر لیا، جو کھیل کے بعد سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑ پڑے۔ انہوں نے 55 لوگوں کو اسٹیڈیم سے بھی نکال دیا۔

Latest articles

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 2025 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

More like this