Fakhar Zaman breaks silence on ongoing debate about his fitness-PCB
قومی کرکٹر فخر زمان نے اپنی فٹنس سے متعلق جاری بحث پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر 50 اوورز کی کرکٹ کیلئے تیار نہیں تھے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے سابق کرکٹر عبدالروف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فٹنس سے متعلق عاقب جاوید کا مؤقف درست تھا۔
فخر زمان کے مطابق انہوں نے 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کیا، جس کے بعد وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شریک ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ طویل فارمیٹ کیلئے مکمل فٹ نہیں تھے، تاہم مختصر فارمیٹ میں شرکت کیلئے خود کو تیار کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ عبدالروف نے فخر زمان کی فیلڈنگ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر سوالات اٹھائے تھے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا۔






