Wednesday, February 5, 2025
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ ڈیٹ پاکستانی کرکٹر کے لیے اہم تبدیلیاں لے کر آئی ہے، جس میں کچھ نے قابل ذکر فائدہ اٹھایا اور دوسروں کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

اوپننگ بلے باز فخر زمان مہینوں تک باہر رہنے کے باوجود 623 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر آگئے۔

امام الحق، محمد رضوان اور صائم ایوب بالترتیب 20ویں، 22ویں اور 23ویں پوزیشن پر برقرار ہیں سلمان علی آغا 79ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ عبداللہ شفیق مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد 436 پوائنٹس کے ساتھ 98ویں نمبر پر آگئے۔

بابر اعظم ون ڈے بیٹنگ میں دنیا کے نمبر1 کے طور پر بدستور عروج پر ہیں، اس کے بعد بھارت کے روہت شرما اور شبمن گل دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

باؤلنگ میں حارث رؤف 585 پوائنٹس کے ساتھ 18 ویں نمبر پر ہیں۔ نسیم شاہ ترقی کرتے ہوئے 50 ویں اور محمد وسیم جونیئر دو درجے چڑھ کر 59 ویں نمبر پر آگئے۔ محمد نواز 72ویں نمبر پر رہے۔

تاہم شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر آ گئے افغانستان کے راشد خان اور بھارت کے کلدیپ یادیو ٹاپ دو پوزیشنز پر براجمان ہیں۔

ٹیسٹ بیٹنگ میں پاکستان کے نائب کپتان 724 پوائنٹس کے ساتھ 5 درجے نیچے 11 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ بابر اعظم پانچ درجے چڑھ کر 12 ویں نمبر پر آ گئے۔

محمد رضوان بھی بہتری کے ساتھ 19ویں نمبر پر پہنچ گئے سلمان علی آغا 22 ویں اور شان مسعود 550 پوائنٹس کے ساتھ 12 درجے بہتری کے ساتھ 45 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

تاہم امام الحق اور عبداللہ شفیق بالترتیب 49 ویں اور 53 ویں نمبر پر آگئے جبکہ کامران غلام اور صائم ایوب 87 ویں اور 92 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بولر میں نعمان علی اور شاہین آفریدی بالترتیب 11ویں اور 21ویں نمبر پر آگئے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ میں بابر اعظم چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، کپتان محمد رضوان ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے صائم ایوب اپنا 57 ویں نمبر پر برقرار ہیں رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ سرفہرست ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ اور ہندوستان کے تلک ورما اس کے بعد ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں شاہین آفریدی 21 ویں نمبر پر آگئے تاہم حارث رؤف اور عباس آفریدی بالترتیب 29 اور 44 ویں نمبر پر آگئے۔

ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین سرفہرست ٹی ٹوئنٹی بولر ہیں، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے سری لنکا کے وینندو ہسرنگا تیسرے نمبر پر ہیں۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی پریکٹس میچ کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے گا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز...

سری لنکا کے اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے سابق کپتان اور تجربہ کار...

پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچ ہونے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کو 19 سال...

ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس ایڈ کو محکمہ خارجہ میں ضم کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی حکومت کی بیرون ملک امدادی ایجنسی، یو ایس ایڈ، کو...

More like this

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی پریکٹس میچ کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے گا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز...

سری لنکا کے اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے سابق کپتان اور تجربہ کار...

پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچ ہونے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کو 19 سال...