Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلکرکٹپی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں، میزبان پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​کے دو میچوں کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے پہلے ٹیسٹ کے لیے، آسٹریلیا کے روڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو – دونوں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر، آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن پال ریفل تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ پاکستان کے فیصل خان آفریدی – جو کہ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر ہیں، چوتھے امپائر کے طور پر کام کریں گے۔

Image Credit: PCB
Image Credit: PCB

پچیس جنوری بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں، پال ریفل روڈنی ٹکر کے ساتھ میدان میں فرائض انجام دیں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر ہوں گے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ پاکستان کے راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔

Latest articles

بھارت کو بڑا دھچکا،جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں اترنے کی ہندوستان کی امیدوں...

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...

افغانستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے...

فرانسیسی صدر نے بھی ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...

More like this