Tuesday, December 3, 2024
HomeTop Newsٹیکس اہداف میں ناکامی، آئی ایم ایف نے منی بجٹ کا مطالبہ...

ٹیکس اہداف میں ناکامی، آئی ایم ایف نے منی بجٹ کا مطالبہ کردیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکس اہداف میں ناکامی پر آئی ایم ایف نے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔

ورچوئل بات چیت کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس اہداف پر نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے کے محصولات اکٹھے کرنا تھے لیکن 3442 ارب 60 کروڑ روپے اکٹھے کیے جا سکے۔

Latest articles

محسن نقوی کی پاکستان بلائنڈ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

سفیان کی بدولت، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سفیان مقیم کی 5 وکٹ کی بدولت...

رگبی لیگ کے سابق سربراہ کرکٹ آسٹریلیا کے نئے چیف ایگزیکٹیو نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کے روز تجربہ کار...

پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلی بار بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے منگل کو ملتان...

More like this