ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے ہرا دیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز نے پیر کو ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں عمان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔
شاہینوں نے 20 اوور میں 185/5 کے مجموعی اسکور کرنے کے بعد فتح حاصل کی اور جتندر سنگھ کی قیادت والی ٹیم کو 111/7 تک محدود کر دیا۔
عمان پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پرصرف 34 کا معمولی اسکور کرنے میں کامیاب ہو سکا.
عمان کے لیے وسیم علی (28) نے سب سے زیادہ اسکور کیا کیونکہ وہ 20 اوور میں 7-111 رنز ہی بنا سکے۔
زمان خان نے 2 جبکہ عرفات منہاس، محمد عمران، قاسم اکرم، شاہنواز دہانی، سفیان مقیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل، بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد، شاہینز کو قاسم اکرم (48)، روحیل نذیر (41 ناٹ آؤٹ) اور عرفات منہاس (31 ناٹ آؤٹ) نے شاندار اسکور میں مدد دی۔
اننگز کے آغاز میں، عمان کے مظاہر رضا نے شاہینوں کو دو بار جھٹکا دیا جب انہوں نے محمد حارث اور یاسر خان کی اوپننگ جوڑی کو 3 رنز پر آوٹ کر دیا.
شاہینز کے ٹاپ اسکورر قاسم اکرم نے عمیر بن یوسف (25) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 72 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی.
قاسم نے اپنے 38 گیندوں پر قیام کے دوران 3 زبردست چھکے اور 2 چوکے لگا کر48 رنز بنائے اور نصف سنچری سے پہلے آوٹ ہو گئے عبدالصمد نے 12 گیندوں پر 20 رنز بنائے جس میں2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
روحیل نذیر اورعرفات منہاس نے چھٹی وکٹ کے لیے 69 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اورشاہینوں کو 185-5 کے مجموعےتک پہنچا دیا.
روحیل نے اپنی پلیئر آف دی میچ پرفارمنس میں صرف 20 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے.
عمان کی جانب سےمظاہر نے 2 وکٹ حاصل کیں، جبکہ سمے، سفیان محمود اور وسیم علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا.
پاکستان شاہینز کا تیسرا میچ یو اے ای سے بدھ 23 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے ہوگا۔