Thursday, January 16, 2025
Homeامریکہایلن مسک کی پوسٹ: سیکرٹ سروس کی بائیڈن اور ہیرس کو لاحق...

ایلن مسک کی پوسٹ: سیکرٹ سروس کی بائیڈن اور ہیرس کو لاحق خطرات بارے تحقیقات

Published on

ایلن مسک کی پوسٹ: سیکرٹ سروس کی بائیڈن اور ہیرس کو لاحق خطرات بارے تحقیقات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملاہیرس پر قاتلانہ حملہ نہ ہونے کی سوشل میڈیا پوسٹ سے امریکی سیکرٹ سروس بیان سامنے آگیا۔

امریکی سیکرٹ سروس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایلون مسک کی پوسٹ سے آگاہ ہیں، حفاظتی انٹیلی جنس سے متعلق معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے، تاہم سیکرٹ سروس تمام خطرات کی تحقیقات کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملےکے بعد اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حالیہ مہینوں میں 2 قاتلانہ حملے ہوئے، لیکن صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو ایسے حملے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ایلون مسک نے بعد میں اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی اور اسے مذاق قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی گالف کلب سے واپسی کے وقت ان پر فائرنگ کی کوشش کی گئی تھی، واقعے کو ایف بی آئی نے ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیا۔

اس سے قبل 2 ماہ پہلے 13 جولائی کو بھی ریاست پنسلوانیا کی ریلی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

دوسری جانب خود پر ہونے والے دوسرے قاتلانہ حملے کے حوالے سے ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں محفوظ اور ٹھیک ہوں، کبھی ہار نہیں مانوں گا۔

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this