Wednesday, February 12, 2025
Homeامریکہڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی پہلی بار سیاسی منظر عام پر آگئیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی پہلی بار سیاسی منظر عام پر آگئیں

Published on

ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی پہلی بار سیاسی منظر عام پر آگئیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی پوتی کائی ٹرمپ نے بدھ کو ریپبلکن نیشنل کنونشن (RNC) کے اسٹیج پر اپنی سیاست کا آغاز کردیا ہے.

غیرملکی میڈیا کے مطابق 17 سالہ کائی ٹرمپ نے بدھ کو ریپبلکن نیشنل کنونشن میں اسٹیج پر تقریر کی جہاں ان کے دادا ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر 78 سالہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پوتی کی زبردست تقریر پر مسکرائے۔

کائی کے والد نے اس کا اسٹیج پر تعارف کرایا اور کہا کہ یہ ان کی بیٹی پہلی بار کسی اسٹیج پر تقریر کر رہی ہے۔

ہجوم کے سامنے خود کو “ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی” کے طور پر متعارف کروانے کے بعد، کائی نے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اپنے دادا کے اس پہلو پر بات کررہی ہوں جسے لوگ اکثر نہیں دیکھتے ہیں۔

کائی نے کہا کہ میرے نزدیک وہ صرف ایک عام دادا ہیں۔ جب ہمارے والدین سامنے نہیں ہوتے تو وہ ہمیں ٹافیاں اور سوڈا دیتے ہیں۔ وہ ہمیشہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم اسکول میں کیسی پڑھائی کر رہے ہیں.

کائی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دادا مجھے اسکول کے دوران فون کر کے مجھ سے میرے پسندیدہ کھیل گالف کے بارے میں پوچھتے ہیں، مجھے ان کو بتانا پڑتا تھا کہ میں اسکول میں ہوں اور میں آپ کو بعد میں فون کروں گی.

ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی نے کہا کہ ہفتے کو میں حیران رہ گئی جب میں نے سنا کہ میرے دادا کو گولی مار دی گئی ہے، میں صرف یہ جاننا چاہتی تھی کہ وہ ٹھیک ہیں، یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تھا۔
مزید پڑھیں ؛ امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا، انتخابی مصروفیات ترک کردیں

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this