Decision to hold PSL's main events in England for the first time-PSL
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے اہم تقریبات انگلینڈ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد لیگ کی عالمی سطح پر برانڈ ویلیو بڑھانا اور مستقبل کی توسیعی حکمتِ عملی کو مضبوط بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سے متعلق مرکزی تقریب 7 دسمبر کو لندن میں ہوگی، جس میں متعدد اسٹار کرکٹرز، فرنچائز مالکان اور کرکٹ انتظامیہ کے اہم اراکین کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر لیگ کے مختلف پہلوؤں، خصوصاً پی ایس ایل ویلیو ایشنز اور آئندہ فرنچائز بڈنگ پراسس پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
تقریبات کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کرکٹ سے منسلک مختلف اداروں کی نمائندہ شخصیات بھی موجود ہوں گی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد انٹرنیشنل پارٹیز نے پی ایس ایل کی متوقع نئی ٹیموں میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے جس کے بعد لیگ میں ممکنہ توسیع کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔




