Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

اوگرا اور نیپرا کو بااختیار بنانے کا فیصلہ،پٹرول اور بجلی کی قیمتوں کے تعین کا اختیار نیپرا اور اوگرا کو دے دیا گیا

Untitled design - 2024-02-28T132328.870

اوگرا اور نیپرا کو بااختیار بنانے کا فیصلہ،پٹرول اور بجلی کی قیمتوں کے تعین کا اختیار نیپرا اور اوگرا کو دے دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا اور نیپرا کو بااختیار بنانے کا فیصلہ ،بجلی اور گیس کے ٹیرف کے نوٹیفکیشنز میں وفاقی حکومت کا کردار ختم کردیا گیا، نگران وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی.

پٹرول اور بجلی کی قیمتوں کے تعین کا اختیار نیپرا اور اوگرا کو دے دیا گیا، نگران حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں کے تعین سے متعلق حکومتی اختیار ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے جاتے جاتے بجلی اورگیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا ۔ ٹیرف کے نوٹفیکیشنز میں حکومتی کردارختم کرنے کیلئے ترامیم کافیصلہ کیا گیا ہے ۔

وفاقی کابینہ نے نیپرااوراوگرا قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق ترامیم کے تحت نیپرا اوراوگرا ٹیرف کے نوٹیفیکشز کے اجراء میں با اختیارہوں گے، نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے اقدامات کی منظوری دی۔ پاور اور پیٹرولیم ڈویژن، نیپرا اور اوگرا قوانین میں ضروری ترامیم تیار کریں گے، حکومتی مداخلت کے بغیر اوگرا اورنیپرا بجلی، گیس ٹیرف کانوٹیفکیشنزکرسکیں گے، ترامیم کے تحت عوامی شکایات کیلئے اپیلیٹ ٹربیونلزقائم کئے جائیں گے۔

دوسری جانب حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے کی تیاری شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے اور حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری پکڑ لی ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے پٹرول ساڑھے 4 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے، ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے، تاہم لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی سمری 29 فروری کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گا، وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کا اعلان کریں گی، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہوں گی۔معلوم ہوا ہے کہ حکومت پہلے ہی بجلی کی قیمت میں 7 روپے سے زائد فی یونٹ کا اضافہ کرچکی ہے، جس کے تحت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی جیبوں سے 66 ارب روپے نکالے جائیں گے۔

Tags: اوگرا بجلی پٹرول گیس نیپرا

Post navigation

Previous: جبری گمشدگی کے معاملے پر پوری ریاست کو ملزم بنانا مناسب نہیں: انوار الحق کاکڑ
Next: سنی اتحاد کونسل کا کہنا ہے کہ جنرل الیکشن لڑے نہ ہی مخصوص نشستیں چاہئیں: چیف الیکشن کمشنر

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

یہ بھی پڑہیے

Sarah Taylor appointed first female coach of England men's team-AFP
  • کھیل

سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ مقرر

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.