Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

کرم میں ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی، صوبائی حکومت

1 minute read
kurram-agency

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کی حکومت کے مطابق ضلع کرم میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد اب بڑھ کر 133 ہو گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے یہ بیان آج بروز پیر ایک ایسے موقع پر جاری کیا گیا، جب اس فساد زدہ علاقے میں قبائلی عمائدین قیام امن کے لیے مقامی سنی اور شیعہ مسلم برادریوں کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانے میں ناکام رہے۔

پاکستان ایک سنی اکثریتی ملک ہے، لیکن صوبے خیبر پختونخوا میں افغانستان کے ساتھ سرحد کے قریب واقع ضلع کّرم میں شیعہ آبادی کی اکثریت ہے اور یہاں کے مقامی قبائل کئی دہائیوں سے فرقہ وارانہ تصادم کا شکار ہیں۔

پشاور میں صوبائی کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ 21 نومبر سے اب تک وقفے وقفے سے ہونے والی ان ہلاکت خیز جھڑپوں میں کم از کم ”133 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور 177 افراد زخمی‘‘ ہوئے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے ایک قبائلی جرگہ یا عمائدین کی کونسل تشکیل دی گئی تھی، تاہم اس سلسلے میں تاحال کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہو سکی۔

بیان میں مزید کہا گیا، ”کرم میں مسلح گروپوں کی طرف سے قائم کردہ بنکروں کو ختم کر دیا جائے گا اور بھاری ہتھیاروں کو ضبط کر لیا جائے گا۔‘‘ تازہ ترین لڑائی 21 نومبر جمعرات کے دن اس وقت شروع ہوئی تھی، جب پولیس کی حفاظت میں سفر کرنے والے شیعہ مسلمانوں کے دو الگ الگ قافلوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کے بعد سے کئی دنوں تک ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے جاری لڑائی نے علاقے کو مکمل طور پر بندش کا شکار کر دیا، مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سے اہم سڑکیں بند اور موبائل فون سروسز بھی معطل ہیں۔ پارا چنار کے علاقے میں ایک دوا خانے کے مالک انفال حسین نے کہا، ”2024ء کرم کے لیے انتہائی مشکل رہا اور جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔‘‘

ان کا مزیدکہنا تھا، ”میں یہ فارمیسی 11 سال سے چلا رہا ہوں، لیکن حالیہ جھڑپوں کے دوران شاہراہ کو اکتوبر سے عملی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے اشیائے خور و نوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ پارا چنار کے ہسپتالوں میں بہت سی بڑی بیماریوں کا علاج نہیں کیا جا سکتا، لیکن سڑکوں کی بندش کی وجہ سے وہ بھی بے بس ہیں۔‘‘

Photo Credit : DW

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک سینئیر سکیورٹی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حال ہی میں اے ایف پی کو بتایا تھا کہ حکام قبائلی عمائدین کی مدد سے ”جنگ بندی کے حصول کے قریب ہیں۔‘‘ اس عہدیدار کے مطابق،” اس سے پہلے کے دو معاہدے لڑائی کو روکنے میں ناکام رہے تھے، اب صرف دو گاؤں ایسے ہیں، جہاں تاحال فائرنگ ہو رہی ہے۔‘‘

کرم ماضی میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کا حصہ تھا، تاہم اسے دیگر فاٹا علاقوں کے ساتھ 2018 ء میں صوبے خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا گیا تھا۔ پولیس یہاں فرقہ وارانہ تشدد پر قابو پانے کے لیے ہمیشہ سے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کے غیر سرکاری ادارے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی اور اکتوبر کے درمیان اس علاقے میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں 79 افراد مارے گئے تھے۔

کرم میں عام طور پر جھگڑے زمین کی ملکیت کے تنازعات سے شروع ہوتے ہیں اور بعد میں فرقہ وارانہ فسادات کا روپ دھار کر انسانی جانوں کے ضیاع اور امن امان میں خلل کا باعث بنتے ہیں۔

Tags: جنگ بندی خیبر پختونخوا شیعہ مسلم برادریوں ضلع کرم فرقہ وارانہ جھڑپوں فساد زدہ علاقے قبائلی عمائدین مقامی سنی

Post navigation

Previous: حدیقہ کیانی دنیا کی 100 قابلِ تقلید خواتین کی فہرست میں شامل
Next: امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی پر زور

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.