Friday, January 24, 2025
Homeفلسطینامریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی...

امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی پر زور

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اور اسرائیل کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر کی ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں بہتری اور لبنان میں حالیہ جنگ بندی کے نفاذ پر بھی گفتگو کی۔

ادھر غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیل کی جانب سے جنوبی خان یونس کے علاقوں میں فلسطینیوں کے لیے فوری انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 60 دن سے جاری شمالی غزہ کے محاصرے کے دوران 3 ہزار 700 فلسطینی شہید اور لاپتہ ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 11 ہزار 900 فلسطینی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا ہے جس میں 11 افراد شہید ہوئے۔

حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر میزائل حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقے میں جوابی کارروائی اسرائیلی حملوں کا جواب اور وارننگ ہے۔

Latest articles

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق نے...

چارلی ہیبڈو حملہ کیس: فرانس کی عدالت سے 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے...

غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی ختم کی جائے: فارن پریس ایسوسی ایشن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے غزہ میں غیر...

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ملتوی، پی ٹی آئی کی جانب سے نئے امیدوار کا نام پیش

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین کے انتخاب کے لیے ہونا والا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

More like this