Friday, January 24, 2025
HomeTop Newsحدیقہ کیانی دنیا کی 100 قابلِ تقلید خواتین کی فہرست میں شامل

حدیقہ کیانی دنیا کی 100 قابلِ تقلید خواتین کی فہرست میں شامل

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی 100 قابلِ تقلید خواتین کی فہرست جاری کر دی۔

90ء کی دہائی میں پاپ میوزک سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

پاکستانی میوزیکل آئیکون حدیقہ کیانی اپنی ورسٹائل آواز اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے جانی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ حدیقہ کیانی اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لیے وسیلۂ راہ منصوبہ شروع کیا تھا جو بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں متاثرین کی امداد کے لیے وقف ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بے گھر خاندانوں کی مدد کریں، گزشتہ سال انہوں نے اس منصوبے کے تحت متاثرہ علاقوں میں 370 گھر اور دیگر سہولتیں تعمیر کروائیں۔

Latest articles

آئی سی سی کا ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان،پاکستان کا ایک بھی کھلاڑی شامل نہیں

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ...

صائم ایوب آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسٹار اوپننگ بلے باز صائم ایوب کو...

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق نے...

چارلی ہیبڈو حملہ کیس: فرانس کی عدالت سے 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے...

More like this