Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلفٹ بالیورو 2024: کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد رونالڈو پرتگال...

یورو 2024: کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد رونالڈو پرتگال کے ساتھ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں ناکام

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پرتگال کو یورپی چیمپئن شپ (یورو) 2024 کے کوارٹر فائنل میں فرانس کے ہاتھوں ہیمبرگ میں جمعے کو پینلٹی شوٹ آؤٹ کے بعد شکست ہوئی اس شکست کے بعد کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ابھی تک قومی ٹیم کے ساتھ اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انتالیس سالہ رونالڈو اپنے کیریئر کے اختتام کے قریب ہیں اور انہوں نے پہلے کہا تھا کہ یورو 2024 قومی ٹیم کے ساتھ ان کا آخری یورپی مقابلہ ہوگا لیکن یہ ابھی تک غیر یقینی ہے کہ آیا انہوں نے اپنا آخری میچ پرتگال کے ساتھ کھیلا ہے یا نہیں۔

پنالٹی پر فرانس سے ہارنے کے بعد، مارٹنیز سے ایک نیوز کانفرنس میں جب پوچھا کہ کیا یہ پرتگال کی جرسی میں رونالڈو کا آخری کھیل تھا تو انہوں نے رونالڈو کے مستقبل پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہناقبل از وقت ہوگا کہ آیا یہ اسٹار فٹبالر بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائر ہو رہا ہے یا نہیں۔

رونالڈو نے اپنی یورو 2024 مہم بغیر کوئی گول کیے ختم کر دی اور یہ ان کے 20 سالہ طویل کیریئر میں پہلا موقع تھا کہ وہ کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں گول کرنے میں ناکام رہے۔

ریال میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق سٹار کی عمر 41 سال ہو گی جب 2026 کا ورلڈ کپ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں شروع ہو گا اور آیا وہ وہاں پرتگال کی نمائندگی کریں گے یا نہیں یہ ابھی ایک سوال ہے۔

اس سے قبل، پرتگال کے سلووینیا کو راؤنڈ آف 16 کے میچ میں شکست دینے کے بعد، رونالڈو نے تصدیق کی کہ یورو 2024 پرتگال کے ساتھ ان کا آخری یورپی ٹورنامنٹ تھا۔رونالڈو نے پرتگال ٹی وی کے آر ٹی پی کو بتایا، “بلا شبہ، یہ آخری یورو ہے (میرے لیے) یقیناً یہ ہے۔”

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this