اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کولمبیا کی فٹ بال فیڈریشن کے 71 سالہ سربراہ اور ان کے بیٹے کو میامی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کوپا امریکہ کے فائنل کے بعد سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ لڑائی کی جبکہ میامی پولیس نے پیر کو اس بات کی تصدیق بھی کردی ۔
اتوار کو فائنل میچ، جس میں کولمبیا ارجنٹائن سے ہار گیا، ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا کیونکہ پولیس نے لاک ڈاؤن شروع کر دیا جس کی وجہ سے سینکڑوں شائقین فلوریڈا کے ہارڈ راک اسٹیڈیم کے باہر پھنس گئے۔
میامی پولیس کی گرفتاری کی رپورٹوں کے مطابق، فیڈریشن کے صدر رامون جیسرون اور ان کے 43 سالہ بیٹے رامون جمیل کو آدھی رات کے بعد اسٹیڈیم میں ایک جھگڑے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں افراد پر بیٹری (تشدد) کا الزام عائد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق، جیسرون کے بیٹے نے گارڈ کو گردن سے پکڑا اور زمین پر گرا دیا، جہاں اس نے گارڈ کو مکے مارے اور سر میں ٹھوکر ماریتاہم کولمبیا کی فٹ بال فیڈریشن نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
اتوار کو کوپا امریکہ کے فائنل میں دو درجن سے زیادہ شائقین کو گرفتار کیا گیا اور 50 سے زیادہ افراد کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔ اس میچ میں 800 سے زیادہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار موجود تھے۔
امریکہ نے دوسری بار سب سے اہم قومی ٹیم فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کی ہے، جس کی تاریخ ایک صدی سے زائد عرصے پر محیط ہے ۔ پیر کے روزہارڈ راک اسٹیڈیم کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا کہہ حکام نے میچ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور سیکیورٹی کی تعداد میں اضافہ کیا تھا، جو کہ سے دگنی تھی۔
اسٹیڈیم نے کہا کہ دروازے بند اور دوبارہ کھولنے کے بعد، “شائقین نے غیر قانونی حرکتیں کیں ،پولیس افسران سے لڑائی، دیواروں اور رکاوٹوں کو توڑنا اور اسٹیڈیم کو نقصان پہنچانا، جس سے املاک کو کافی نقصان پہنچا۔”
اس اسٹیڈیم کی گنجائش 65,000 سے زیادہ ہے اور یہ 2026 ورلڈ کپ کے سات میچوں کی میزبانی کے لیے شیڈول ہے۔