
Chief Minister Punjab Maryam Nawaz's arrival at Arshad Nadeem's house
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کے گھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ان کی اس شاندار کامیابی پر انہیں سراہا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بذریعہ ہیلی کاپٹرارشد ندیم کےگاؤں میاں چنوں پہنچی اور گولڈ میڈیلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےارشد ندیم کو10کروڑ روپے کا چیک اورکار بھی انعام میں دی جس کا نمبر ان کے جیولین ریکارڈ پر پی اے کے 92.97 الاٹ کیا گیا .