Saturday, January 4, 2025
HomeTop Newsچوہدری برادران آمنے سامنے، وجہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

چوہدری برادران آمنے سامنے، وجہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

Published on

چوہدری برادران آمنے سامنے، وجہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور انکے کزن سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے،جس کی وجہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بنے.

گزشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ چند لوگ 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایجنسیز نے منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو پکڑی ہے، کسی نے بھی شرپسندی کی کوشش کی تو سخت نتائج بھگتنا ہونگے، اس بار ہمارا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، نہیں چاہتے قوم تقسیم ہوں۔

نگران وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ لوگوں کے پاس قانونی راستہ موجود ہے، انتخابی نتائج پرکسی کواعتراض ہےتو متعلقہ فورم پررجوع کرے لیکن کسی صورت میں 9 مئی کا واقعہ نہیں دہرانے دیں گے، ملک اس قسم کی حرکتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

نگران وزیر اعلیٰ کی گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پلیت فارم ایکس ٹویٹر پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ نے وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ وہ گندگی ہے جس نے لندن پلان بنایا تھا اور اداروں کو گمراہ کرنےکے لیے جھوٹ بولے۔ پی ٹی آئی کے ہر ووٹر اور سپورٹر کو یہ چہرہ یاد رکھنا چاہیے کیونکہ سارا ظلم ، زیادتی اور تشدد کا mastermind یہی ہے”۔

مونس الٰہی کے ٹویٹ کے بعد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چوہدری مونس الٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “یہ وہی شخص ہے جس کے گھر تحریک عدم اعتماد سے چند دن پہلے میرے ماموں جان اور آپ کے والد کئی گھنٹوں تک بیٹھا کرتے تھے اور اس بات پر اصرار کیا کرتے تھے کہ کسی طرح عمران خان سے جان چھوٹ جائے اور میں وزیراعلیٰ بن جاؤں۔ اس بات کے آپ خود بھی گواہ ہیں اور دنیا بھی جانتی ہے۔ اگر میں غلط کہہ رہا ہوں تو آپ بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں کی طرح قرآن پر حلف لے کر میری بات کی تردید کر دیں”۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this