
Charlottesville Open Squash Tournament: Asim Khan of Pakistan reaches the final
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق عاصم خان نے شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔ عاصم جو پہلے ہی وائلڈ کارڈ چیلنجر اور اسکواش انسپائر چیلنجر جیت کر دو ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں، نے سیمی فائنل کے دوران میکسیکو کے سیزر سلازار کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا ئی ۔
عاصم خان نے شاندار کارکردگی کے ساتھ میچ پر غلبہ حاصل کیا اور ، 11-5، 11-5، اور 11-4 کے اسکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔
عاصم خان فائنل میں انگلینڈ کے نک وال سے سامنا کریں گے۔
یاد رہے اس سے قبل، عاصم نے کوارٹر فائنل میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں مصر کے آٹھویں سیڈ علی حسین کو 11-3، 11-5، 11-09 سے شکست دی تھی۔
واضح رہے اس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 28,750 ڈالر ہے جبکہ عاصم نے اس سے قبل جولائی میں، امریکہ میں اپنے ہم وطن اشب عرفان کو 3-1 سے شکست دے کر جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ جس کی انعامی رقم 12,000 امریکی ڈالر تھی ۔