Tuesday, February 11, 2025
Homeکھیلکرکٹچیمپئنز ٹرافی: آل راؤنڈر کوربن بوش جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں شامل

چیمپئنز ٹرافی: آل راؤنڈر کوربن بوش جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں شامل

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے آل راؤنڈر کوربن بوش کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اینریک نوکیا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

نوکیا پچھلے سال کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے اور ان کی جگہ نوجوان ٹیلنٹ جیرالڈ کوٹزی کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا تھا۔

تاہم، ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا کیونکہ ان کے پریمیئر آل راؤنڈر کوٹزی ایس اے 20 ٹورنامنٹ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے تھے۔

اب آل راؤنڈر کوربن بوش کو 19 فروری سے شروع ہونے والے مارکی ایونٹ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تیس سالہ تیز گیند باز نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے خلاف بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنے مختصر بین الاقوامی کیریئر میں صرف ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ کھیلا ہے۔

کوربن بوش کے متبادل کے علاوہ، پروٹیز نے سہ ملکی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے کیوینا مافاکا کو ریزروکے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا اسکواڈ:ٹیمبا باوما (کپتان)، کوربن بوش، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، لونگی نگیڈی، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، ٹرسٹان اسٹبس، رسی ڈیوسن

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this