Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹچیمپئنز ٹرافی 2025: کیا آئی سی سی نے بجٹ کی منظوری دے...

چیمپئنز ٹرافی 2025: کیا آئی سی سی نے بجٹ کی منظوری دے دی؟

Published on

spot_img

چیمپئنز ٹرافی 2025: کیا آئی سی سی نے بجٹ کی منظوری دے دی؟

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 70 ملین امریکی ڈالر کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

آئی سی سی نے مقابلہ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے بورڈز کو مکمل شیڈول بھیج دیا ہے جس میں معاون مدت کے لیے سرگرمیاں شامل ہیں شیڈول میں میچ فکسچر، وارم اپ میچز اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

آئی سی سی نے نشریاتی اداروں کے ساتھ شیڈول بھی شیئر کیا ہے تمام بورڈز سے مشاورت کے بعد آئی سی سی تجاویز کو حتمی شکل دے گا۔

ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب کی منظوری کی صورت میں ایونٹ کراچی میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے جب کہ چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب لاہور میں ہوگی۔

آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں، تقریباً 70 ملین امریکی ڈالر کے بجٹ کی منظوری دی گئی، جس میں سپورٹ کی مدت کے دوران ہونے والے تمام اخراجات کا احاطہ کیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے سپورٹ پیریڈ 12 سے 18 فروری تک مقرر کیا گیا ہے، ٹرافی کے میچز 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے لیے ریزرو ڈے 10 مارچ مقرر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی تمام ٹیموں کی مشاورت سے وارم اپ میچوں کا فیصلہ کرےگا منظوری کے بعد ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ دو وارم اپ میچز کھیل سکے گی۔

آئی سی سی وارم اپ میچز کے حوالے سے تمام ٹیموں سے مشاورت کر رہا ہے، جو چیمپئنز ٹرافی کے تین شہروں لاہور، کراچی میں بھی ہوں گے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this