Saturday, March 1, 2025
Homeکھیلکرکٹچیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے ڈولفنز کو شکست دے کرمسلسل تیسری...

چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے ڈولفنز کو شکست دے کرمسلسل تیسری جیت اپنے نام کر لی

Published on

چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے ڈولفنز کو شکست دے کرمسلسل تیسری جیت اپنے نام کر لی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مارخور نے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں مقابلے کے چھٹے میچ میں ڈولفنز کو 92 رنز سے شکست دے کر چیمپیئنز ون ڈے کپ کی تیسری جیت درج کی۔

محمد رضوان کی قیادت میں ٹیم نے 285 رنز کا دفاع کرتے ہوئے ڈولفنز کو 192 رنز پر آؤٹ کیا۔

اس سے قبل، کامران غلام کی سنچری کی بدولت، مارخورز نے رضوان کی بھی قابل ذکر شراکت کے ساتھ 284/9 رنز بنائے۔

دو ابتدائی وکٹیں کھونے کے بعد، غلام نے سمین گل کی گیند پر آوٹ ہونے سے پہلے110 گیندوں پر 113 رنز کی شاندار اننگزکھیلی، جس میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے.

کپتان رضوان نے 67 گیندوں پر 51 جبکہ سلمان آغا نے 47 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔

زاہد محمود 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور عاکف جاوید اننگز کی آخری گیند پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈولفنز کی جانب سے فہیم اشرف شاندار باولر تھے، جنہوں نے 43 رنز کے عوض 4 وکٹ حاصل کیں، جس میں افتخار احمد، عبدالصمد، اور محمد عمران کے اہم آؤٹ شامل تھے جبکہ میر حمزہ نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this