Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹچیمپیئنز ون ڈے کپ: بابر اعظم کی شاندار سنچری،اسٹالینز نے ڈولفنز...

چیمپیئنز ون ڈے کپ: بابر اعظم کی شاندار سنچری،اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست دے دی

Published on

spot_img

چیمپیئنز ون ڈے کپ: بابر اعظم کی شاندار سنچری،اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بدھ کو ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں جہانداد خان اور بابر اعظم کی شاندار کارکردگی نے اسٹالینز کو ڈولفنز کے خلاف 174 رنز سے فتح دلائی۔

سعود شکیل کی زیرقیادت ٹیم اسٹالینز کے 272 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی کیونکہ ڈولفنز 25ویں اوور میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

ڈولفنز کے لیے حالات اس وقت تلخ ہو گئے جب انہوں نے بیٹنگ شروع کی کیونکہ اننگز کی دوسری گیند پر محمد ہریرہ کو جہانداد نے آؤٹ کر دیا۔

جہانداد نے بعد میں عمر امین (10) اور سعود (12) کو آؤٹ کرکے کھیل کو مزید اسٹالینز کے حق میں کردیا۔

بلے باز خود کو مستحکم کرنے میں ناکام رہے کیونکہ سرفراز احمد اور قاسم اکرم اسکور بورڈ میں 5 اور 4 رنز جوڑنے کے بعد واپس پویلین لوٹ گئے۔

ڈولفنزکے واحد ثابت قدم بلے باز صاحبزادہ فرحان 6 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 32 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے.

ڈولفنز کے لیے کوئی امید باقی نہیں رہی اور وہ چند اوورز بعد 97 رنز پر ڈھیر ہوگئیں۔

مہران ممتاز اور جہانداد نے3 جبکہ ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

ڈولفنز کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل تیسری شکست ہے کیونکہ وہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں جیت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اپنا پہلا گیم پینتھرز،اور دوسرا مارخورز سے ہار گئے.

اس سے قبل اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور انہوں نے بابر کی مدد سے 7/271 رنز بنائے تھے۔

اسٹار بلے باز پوری اننگز میں مستحکم رہے کیونکہ ان کےساتھی ایک ایک کرکے وکٹ گنواتے رہے، انہوں نے 100 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔

اننگز میں ابتدائی وکٹیں نہ گنوانے کے باوجود، اسٹالینز نے شان مسعود (36 گیندوں پر 34) کے ساتھ 13ویں اوور میں 76 رنز پر پہلے آؤٹ ہوئے۔

مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر پچ پر آئے اور یاسر خان کے ساتھ بیٹنگ کی۔

دونوں نے اننگز کو 16.1 اوور تک جاری رکھا جب سعود شکیل نے یاسر (58 گیندوں پر 46) کو آؤٹ کیا اور ان کی جگہ طیب طاہر کو شامل کیا گیا جو 49 گیندوں پر 33 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہونے کی وجہ سے زیادہ کچھ نہیں کر سکے۔

کپتان محمد حارث بھی 15 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صرف 6 رنز بنا سکے.

ٹیل اینڈرز جہانداد اور مہران ممتاز اسکور کارڈ میں بالترتیب آٹھ اور تین رنز ہی جوڑ سکے۔

میر حمزہ، فہیم اشرف، قاسم اکرم، سفیان مقیم اور سعود ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے .

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this