Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلفٹ بالچیمپیئنز لیگ : لیورکوزن کی اے سی میلان کو 1-0 سے شکست

چیمپیئنز لیگ : لیورکوزن کی اے سی میلان کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائر لیورکوزن نے چیمپیئنز لیگ سیزن میں اے سی میلان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 سے جیت حاصل کی اور اپنی ناقابلِ شکست روایت کے سلسلے میں مزید توسیع کر دی ۔

اس میچ میں لیورکوزن کی جانب سے وکٹر بونیفیس نے دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں اس وقت گول کیا جب میلان کے گول کیپر مائیک میگنن نے جیریمی فریمپونگ کا شاٹ روکا، لیکن وکٹر بونیفیس نے ریباؤنڈ پر گیند کو گول میں ڈال دیا ، جس سے ان کی ٹیم کو میلان کے خلاف فتح ملی۔ اس جیت کے ساتھ جرمن ٹیم نے اپنی چیمپیئنز لیگ کی مہم کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا، جبکہ میلان اب تک بغیر کسی پوائنٹ کےچیمپیئنز لیگ کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

پہلے ہاف میں، لیورکوزن کے پاس زیادہ تر وقت گیند پر قبضہ اور مواقع تھے، لیکن وہ میلان کے گول کیپر میگنن کے شاندار دفاع کے سامنے بےبس نظر آئے۔ دوسری طرف، میلان کو اپنی رفتار پکڑنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

لیورکوزن نے شروع کے چند منٹوں میں دو مواقع ضائع کیے۔ پہلے بونیفیس نے میگنن کو گول سیو کرنے پر مجبور کیا، پھر کارنر کِک پر پیرو ہنکاپی کا ہیڈر بھی روک لیا گیا۔

میزبان ٹیم نے ہر موقع پر میلان کے دفاع پر دباؤ ڈالا،کھیل میں ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب بونیفیس نے گیند کو جال میں پہنچا دیا تھا، لیکن فریمپونگ کی آف سائیڈ پوزیشن کی وجہ سے یہ گول مسترد کردیا گیا۔

تاہم اے سی میلان کے گول کیپر میگنن نے اپنی ٹیم کو میچ میں رکھنے کے لیے ایلکس گریمالڈو اور فلورین ویرٹز کے شاٹس سیو کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یاد رہے لیورکوزن اس وقت چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے میچ میں فیینورڈ کو 4-0 سے ہرایا تھا، جبکہ میلان کو اپنے پہلے میچ میں لیورپول کے ہاتھوں 3-1 سے شکست ہوئی تھی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments