Thursday, December 12, 2024
Homeکھیلفٹ بالچیمپیئنز لیگ: سٹی کی خراب فارم کا سلسلہ جاری، یووینٹس کے ہاتھوں...

چیمپیئنز لیگ: سٹی کی خراب فارم کا سلسلہ جاری، یووینٹس کے ہاتھوں 2-0 سے شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی کی حالیہ خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، کیونکہ بدھ کو انہیں یووینٹس کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد سٹی کے لیے چیمپئنز لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنا مشکل ہوگیا ہے ۔

مانچسٹر سٹی نے اپنے آخری 10 میچوں میں صرف ایک میچ جیتا ہے، جبکہ اس دوران انہیں سات بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چیمپئنز لیگ کی پوائنٹس ٹیبل پر وہ 22ویں نمبر پر ہیں، جبکہ اب ان کے پاس صرف دو میچ باقی ہیں۔

Dusan Vlahovic and Weston McKennie pile more misery on visitors in
Dusan Vlahovic and Weston McKennie pile more misery on visitors in
Photo-Reuters

یووینٹس کے خلاف میچ میں مانچسٹر سٹی کافی کمزور نظر آئی۔ انہوں نے پہلے ہاف میں کوئی مؤثر کارکردگی نہیں‌ دکھائی، آخر کار، کیون ڈی بروئن نے ایرلنگ ہالینڈ کو گیند پاس کی، لیکن ان کا شاٹ گول کیپر مشیل ڈی گریگوریو نے روک لیا۔

تاہم یووینٹس کے لیے دوسرے ہاف میں ڈوسن ولاہووچ نے شاندار ہیڈر کے ذریعے پہلا گول کیا اور ویسٹن میک کینی نے ٹموتھی ویہ کے کراس پر والی کے ذریعے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو تین اہم پوائنٹس دلوائے۔ اس جیت کے ساتھ یووینٹس نے لیگ مرحلے کے ٹاپ آٹھ ٹیموں میں شامل ہونے کی پوزیشن مستحکم کر لی۔

Champions League: City's poor form continues, losing 2-0 to Juventus
Champions League: City’s poor form continues, losing 2-0 to Juventus
Photo-AP

مانچسٹر سٹی آئندہ میچز میں 22 جنوری کو پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے خلاف اور ایک ہفتے بعد کلب بروگ کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ سٹی کو اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے ان میچز میں جیت حاصل کرنی ہوگی، کیونکہ نویں سے 24ویں نمبر پر آنے والی ٹیمیں پلے آف میں جگہ بناتی ہیں۔

اس شکست نے نہ صرف یورپی مقابلوں میں مانچسٹر سٹی کی امیدوں کو متاثر کیا، بلکہ یہ اتوار کے مانچسٹر ڈربی کے لیے بھی اچھی تیاری ثابت نہیں ہوئی۔ کوچ پیپ گوارڈیولا کو ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

uefa champions league standings 2024 25
uefa champions league standings 2024 25

Latest articles

ہم خواب نہیں دیکھتے، انہیں حقیقت میں بدلتے ہیں: سعودی ولی عہد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی سعودی عرب کو...

خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما میں سیاحت کیلئے کھول دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع خنجراب پاس کو...

جے شاہ چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے غیر حل شدہ معاملات چھوڑ کر آسٹریلیا پہنچ گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین...

موسیکیوا کی بدولت، زمبابوے نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹ سے ہرا دیا

a href="http://urduintl.com">اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تاشینگا موسیکیوا نے بدھ کو آخری اوور...

More like this