
Rogers hat-trick beats Celtic as Aston Villa book last-16 spot
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز لیگ کے ایک اہم میچ میں آسٹن ولا کا مقابلہ سیلٹک کے ساتھ ہوا، جہاں انگلینڈ کے اسٹرائیکر اولی واٹکنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ولا کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا دیا۔
آسٹن ولا نے صرف پانچ منٹ میں ہی 2-0 سے ابتدائی برتری حاصل کر لی ۔م ورگن راجرز نے ولا کے لیے دو گول اسکور کیے، لیکن ایڈم ایڈہ کے دو تیز ترین گولز کی مدد سے اسکاٹش چیمپئن سیلٹک ہاف ٹائم سے پہلے کھیل 2-2 سے برابر کرنے میں کامیاب رہا ۔
Photo-Getty Images
دوسرے ہاف میں اولی واٹکنز نے شاندار گول کر کے ولا کی برتری بحال کر دی، لیکن کچھ دیر بعد پنالٹی ضائع کر بیٹھے ، اس کے بعد راجرز نے انجری ٹائم میں ایک اور گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور آسٹن ولا کی جیت کو یقینی بنایا۔
واضح رہے، واٹکنز کی آرسنل میں شمولیت کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ، لیکن انہوں نے اپنی توجہ میچ پر مرکوز رکھی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور آسٹن ولا کے کوچ یونائی ایمری نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے اہم اسٹرائیکر کو کسی بھی قیمت پر جانے نہیں دیں گے، خاص طور پر جب ٹیم چیمپئنز لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ ۔
Photo-Reuters
سیلٹک کو اب پلے آف میں ایک بڑے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا، جہاں انہیں ریال میڈرڈ یا بائرن میونخ جیسی ٹیموں سے مقابلہ کرنا پڑ سکتا ہے۔