چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے بڑے فیصلوں کا اعلان

0
95
Chairman PCB Mohsin Naqvi announced major decisions to improve cricket and team performance
Chairman PCB Mohsin Naqvi announced major decisions to improve cricket and team performance

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے بڑے فیصلوں کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے ہر تین ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے اور سینٹرل کنٹریکٹس کی رقم فی الحال کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے مگر کنٹریکٹس کا فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔

چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، ہر کھلاڑی کا ہر 3 ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہو گا اور کھلاڑی کو لازما ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی سنٹرل کنٹریکٹ کی رقم فی الحال کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن سنٹرل کنٹریکٹ کی مدت ایک برس کے لئے ہو گی۔

کنٹریکٹ کا کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور فنٹس پر ہرسال جائزہ لیا جائے گاسنٹرل کنٹریکٹ کی مختلف کیٹگریز میں کھلاڑیوں کی شمولیت وضع کردہ طریقہ کارکے تحت ہو گی.

لیگزکھیلنے کے لئے این او سیز کے اجراء کا ٹیکنیکل طریقہ کار طہ کیا جائے گاطریقہ کار پر پورا اترنےوالے کھلاڑیوں کو این او سیز کا اجراء کیا جائے گا .

فٹنس اور پرفارمنس کے معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گامعیار پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہو گی

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گروپنگ پر مینجمنٹ کو سخت ایکشن لینا چاہیے، ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہو گیڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسی بھی کھلاڑی کے بارے میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہائی پرفارمنس سینٹرز کی اپ گریڈیشن اور کوچز کی ٹریننگ کا معیار بڑھانے کا پلان طلب کرلیا ہے چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ اسلام آباد اور پشاور میں بھی ہائی پرفارمنس سنٹرز بنائے جائیں گے۔

چئیرمین پی سی بی نے شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے لئے الگ کوچز رکھنے اور تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کرانے کا مکمل پروگرام مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔