Thursday, January 9, 2025
Homeالیکشن 2024"پروگرام تو وڑ گیا" جملہ شیئر کرنے پر آن لائن ٹیکسی سروس...

“پروگرام تو وڑ گیا” جملہ شیئر کرنے پر آن لائن ٹیکسی سروس کریم تنقید کی زد میں

Published on

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی آن لائن ٹیکسی سروس کریم کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی.
کریم نے اپنے ( ٹویٹر ) X اکاؤنٹ پر پاکستان تحریک کے انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا مقبول جملہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘ شیئرکیا ۔
شروعات میں اس پوسٹ کو تو کوئی خاص توجہ نہ مل سکی، تاہم کچھ لیگی رہنماوں کے توجہ دلانے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں نے بھی کریم کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ٹوئٹر پر کریم کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا۔ کریم کی جانب سے پوسٹ کو کچھ دیر میں ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا تاہم تب تک ہزاروں لوگ اسے ری ٹویٹ کر چکے تھے.
مذکورہ ٹوئٹ کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کریم پر تنقید کی گئی اور الزام لگایا گیا کہ آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی سیاسی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے پہلے بھی اس طرح کی حرکتیں کرتی رہی ہے. کچھ صارفین نے یہ خیال ظاہر کیا کہ کریم کی جانب سے یہ جملہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے چوتھی دفعہ وزیر اعظم نہ بننے پر شیئر کیا گیا ہے.
رانا ثنا اللہ نے بھی کریم کے خلاف ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل ہر کوئی ان ڈرائیور کو استعمال کر رہا ہے اور کوئی بھی اوبر اور کریم کو استعمال نہیں کر رہا، اس لیے کریم کمپنی ایسی حرکتیں کر رہی ہے۔
کچھ صارفین نے یہ بھی درخواست کی کہ لوگ گوگل پلے سٹور اور آئی فون کے ایپ سٹور پر جا کر کریم کو منفی ریٹنگ دے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے.

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this