اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عاصم خان پی ایس اے کیپ ٹاؤن اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
پاکستان کے 6 سیڈ عاصم خان نے دوسرے راؤنڈ میں مصر کے سیف الشیناوی کو 4-11، 3-11، 11-9 اور 11-5 سے شکست دی۔
اب کوارٹر فائنل میں عاصم خان کا مقابلہ قطر کے ٹاپ سیڈ عبداللّٰہ التمیمی سے ہوگا۔
ادھر پاکستان کے نور زمان اپنا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن اوپن پی ایس اے کوپر ایونٹ ہے جس کی انعامی رقم 25 ہزار ڈالرز ہے۔