بجٹ 25-2024: وزیر خزانہ اقتصادی سروے آج پیش کریں گے

0
115
بجٹ 25-2024 وزیر خزانہ اقتصادی سروے آج پیش کریں گے

بجٹ 25-2024 وزیر خزانہ اقتصادی سروے آج پیش کریں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت رواں مالی سال کے اہم معاشی اہداف پر اقتصادی سروے آج جاری کرے گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سروے کے اہم نکات کے بارے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (بدھ) قومی اسمبلی میں طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم اس اجلاس میں کابینہ ارکان کو اپنے حالیہ دورہ چین میں کیے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت کو رواں مالی سال اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا رہا۔ حکومت اقتصادی و صنعتی ترقی، مہنگائی میں کمی، چھوٹی فصلوں اور بجلی کی پیداواری اہداف حاصل نہ کرسکی۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال شرح سود 22 فیصد تک بڑھانے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، مہنگائی 21 فیصد کے مقررہ ہدف کے برعکس 26 فیصد رہی۔ ذرائع نے رواں مالی سال اقتصادی ترقی ساڑھے 3 فیصد کے برعکس 2.4 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا ہے۔