اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برٹش جونیئر اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سہیل عدنان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
انڈر 13 کیٹیگری کے پری کوارٹر فائنل میں سہیل عدنان نے ملائیشیا کے وائین آئزیک ولسن کو شکست دی۔ سہیل عدنان نے آئزیک ولسن کو 4-11، 7-11 اور 5-11 کے اسکور سے شکست دی۔
اس سے قبل سہیل نے پہلے راؤنڈ میں جرمنی کے میٹس اولیور اور دوسرے راؤنڈ میں سکاٹ لینڈ کے کیلم سمتھ کو شکست دی تھی، برٹش جونیئر سکواش میں دیگر پاکستانی کھلاڑی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔