اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسکواش کھلاڑی سہیل عدنان نے برمنگھم میں ہونے والی برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئے۔
سہیل عدنان نے سیمی فائنل میچ میں مصری حریف عمرو مصطفیٰ کو 11-7، 11-6 اور 11-7 کے اسکور سے شکست دی۔ اس کامیابی کے بعد اب سہیل عدنان انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مصری کھلاڑی معیز تیمر الموغازی کے مدمقابل ہوں گے۔ سہیل عدنان کا مقصد گولڈ میڈل کے ساتھ ایک قابل ذکر ٹورنامنٹ کو ختم کرنا ہوگا۔