اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے آغاز میں نئے ریکارڈ بناتا ہوا 1 لاکھ 15 ہزار کی حد عبور کر گیا بعد میں کاروبار کا منفی رجحان ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 388 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 792 ہو گیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 172 کی نئی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔