Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsمحمد اورنگزیب کی بطورِ وزیرخزانہ تعیناتی مثبت اقدام ہے، بلوم برگ

محمد اورنگزیب کی بطورِ وزیرخزانہ تعیناتی مثبت اقدام ہے، بلوم برگ

Published on

محمد اورنگزیب کی بطورِ وزیرخزانہ تعیناتی مثبت اقدام ہے، بلوم برگ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق معروف امریکی جریدے بلومبرگ نے معروف بینکر محمد اورنگزیب کی بطور وزیرِ خزانہ تعیناتی پاکستان کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے.

بلومبرگ کے مطابق سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیرِ خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔

اپنی ایک رپورٹ میں بلومبرگ نے مزید کہا کہ ان کی تقرری سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ٹیکنوکریٹس کے ذریعے ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

بلوم برگ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا اصلاحات کے لیے حوالے سے ریکارڈ ہے اور ان کے آنے سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پیکج ملنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آٹھ فروری 2024 کے انتخابات کے بعد وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

گذشتہ روز اعلان کردہ نئی وفاقی کابینہ میں پرانے چہروں کے ساتھ کچھ نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں نمایاں نام محمد اورنگزیب کا ہے جنھیں وفاقی وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔ جو پیشے کے لحاظ سے ایک بینکر ہیں۔

محمد اورنگزیب بینکوں کے 5 سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سی ای اوز کی فہرست میں شامل ہیں، وزارت خزانہ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وہ حبیب بینک لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر تھے جہاں سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

محمداورنگزیب کا تعلق کمالیہ سے ہے وہ سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان چوہدری فاروق رمدے مرحوم کے بیٹے، سابق جج سپریم کورٹ جسٹس خلیل الرحمان رمدے کے بھتیجے اور داماد، سابق وفاقی وزیر و ایم این اے مسلم لیگ ن چوہدری اسد الرحمان کے بھتیجے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے حلف اٹھانے کے بعد وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق وزارت میں ان کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور بعدازاں انھیں سینیئر افسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

اس وقت محمد اورنگزیب نیدرلینڈز کے شہری ہیں اور ان کے پاس پاکستانی شہریت نہیں ہے، بطور وفاقی وزیر تعیناتی کے بعد محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔

وفاقی کابینہ نے محمد اورنگزیب کی دوبارہ پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی.

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی آمد، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں...

عمر ایوب کا عام انتخابات اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے...

عرب ریاستیں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کرتی ہیں، مصر کا امریکی وزیر خارجہ کو جواب

اردو انٹرنیشنل مصری وزیر خارجہ بدر عبدلطی نے پیر کے روز امریکی وزیر...

اگر عرب ممالک نے فلسطینیوں کو جگہ نہ دی تو ان کی امریکی امداد روک دی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (منگل) کو اردن کے بادشاہ شاہ...

More like this