Monday, February 24, 2025
HomeTop Newsغزہ میں اسپتالوں کو نشانہ بناکر اسرائیل نے دہشت گردی کی...

غزہ میں اسپتالوں کو نشانہ بناکر اسرائیل نے دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی،بلاول بھٹو زرداری

Published on

غزہ میں اسپتالوں کو نشانہ بناکر اسرائیل نے دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ میں اسپتالوں پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں الشفاء، العودہ، القدس اور انڈونیشین اسپتال کو اسرائیلی فوجیوں نے نشانہ بناکر دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی ہے.

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں زیرعلاج بچے اور بزرگ اسرائیلی درندگی اور بربریت کا شکار ہورہے ہیں ،اسرائیل بچوں، بزرگوں اور عورتوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے تاکہ خوف پیدا کرکے غزہ سے عوامی انخلاء کو ممکن بناسکے.غزہ میں ہر 10 منٹ میں اسرائیلی جارحیت کے ہاتھوں ایک بچہ شہید ہورہا ہے اور نیتن یاہو سیز فائر سے انکار کررہا ہے.

بلاول بھٹو نے عالمی برادری سے مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ سعودی عرب میں آج غزہ میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ہونے والی سمٹ فیصلہ کن ثابت ہوگی.

Latest articles

یوکرین جنگ کے تین سال مکمل، برطانیہ کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو...

ہم یوکرین کے ساتھ مستقل امن معاہدہ چاہتے ہیں ، نہ کہ فوری جنگ بندی: روس

روس کے ایک سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ...

حزب اللہ کمزور نہیں ہوئی اور اسرائیل کے خلاف اپنا دفاع جاری رکھے گی، حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم

گزشتہ روز حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو بیروت میں سپردِ خاک...

امریکی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں، ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی جنرل کو برطرف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں...

More like this