Saturday, October 5, 2024
Homeپاکستانسونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 714 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 497 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کی کمی کے بعد 2 ہزار 443 روپے ہوگئی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments