Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹسری لنکا کو بھارت کی سیریز سے پہلے بڑا دھچکا

سری لنکا کو بھارت کی سیریز سے پہلے بڑا دھچکا

Published on

spot_img

سری لنکا کو بھارت کی سیریز سے پہلے بڑا دھچکا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو بھارت کے خلاف وائٹ بال کی ہوم سیریز سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ فاسٹ بولر دشمنتھا چمیرا انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ جلد ہی ایک متبادل کا نام بتائےگی، اسیتھا فرنینڈو چمیرا کی جگہ لینے کے لیے سب سے آگے ہیں۔

دشمنتھا چمیرا نے 12 ٹیسٹ، 52 ون ڈے اور 55 ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے، جس میں انہوں نے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 143 وکٹیں حاصل کیں تاہم، ان کا کیریئر زخموں سے دوچار ہے۔

سری لنکا تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہے، اس کے بعد بھارت کے خلاف ون ڈے بھی کھیلے جائیں گے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 جولائی کو ہونا ہے جس کے ساتھ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 27 اور 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تینوں ٹی ٹوئنٹی کولمبو منتقل ہونے سے پہلے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے، جہاں ون ڈے سیریز ہوگی۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا جبکہ بقیہ میچز 4 اور 7 اگست کو کھیلے جائیں گے تینوں ون ڈے میچز آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:چارتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل پریرا، اویشکا فرنینڈو، کوسل مینڈس، دنیش چندیمل، کامندو مینڈس، داسن شاناکا، ونیندو ہسرنگا، دونیت ویلالج، مہیش تھیکشانا، چامینڈو وکرماسنگھے، ماتھیونا تھورانا، نوشاہرا اور نوشاہارا

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this