Big Bash League: Shaheen Afridi proved expensive, umpire stopped bowling-BBL
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا بگ بیش لیگ میں ڈیبیو خوشگوار نہ رہا برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاہین کو اپنے تیسرے اوور میں دو بیمرز کرانے پر امپائر کی جانب سے مزید بولنگ سے روک دیا گیا وہ 2.4 اوورز میں 43 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
دوسری جانب میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والے قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی اپنے پہلے میچ میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور 10 گیندوں پر صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اسی طرح سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلنے والے سابق کپتان بابر اعظم بھی ڈیبیو میچ میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، جس کے باعث بگ بیش لیگ میں پاکستانی اسٹارز کا آغاز مایوس کن رہا۔




