Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا نے ڈبلیو ٹی...

ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا نے ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

Published on

بیلاروس کی مشہور ٹینس کھلاڑی اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا نے اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 26 سالہ سبالینکا نے 2024 کے دوران دو گرینڈ سلام سمیت مجموعی طور پر چار ٹائٹل جیتے اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں سیزن کا اختتام پہلے نمبر پر کیا۔

آریانا سبالینکا کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں پہلی بار ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا، جو بین الاقوامی ٹینس میڈیا کے ووٹوں کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔

دیگر ایوارڈز میں، امریکی کھلاڑی ایما ناوارو کو سب سے بہتر کھلاڑی قرار دیا گیا، ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا کو کم بیک پلیئر کا اعزاز ملا، نیوزی لینڈ کی لولوسن کو سال کی بہترین نئی کھلاڑی منتخب کیا گیا، جبکہ اٹلی کی سارہ ایرانی اور جیسمین پاولینی کو سال کی بہترین ڈبلز ٹیم کا ایوارڈ دیا گیا۔

26 سالہ بیلاروسی ٹینس اسٹار آریانا سبالینکا نے اس سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوری میں آسٹریلین اوپن اور ستمبر میں یو ایس اوپن کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے سیزن میں دو مزید ٹائٹل جیتے اور تقریباً 10 ملین ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی۔ سبالینکا نے 56 فتوحات اور 14 شکستوں کے متاثر کن ریکارڈ کے ساتھ سیزن کا اختتام کیا۔

یہ پہلا موقع ہے جب آریانا سبالینکا کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے ،آریانا سبالینکا نے رواں سال اکتوبر میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں پولینڈ کی ایگا سویٹیک سے پہلی پوزیشن چھینی تھی۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this